Advertisement

Responsive Advertisement

قدرتی طریقوں سے اصیلوں کو صحتمند رکھنے کے راز

 

10 قدرتی طریقوں سے اصیلوں کو صحتمند رکھنے کے راز







پرندوں کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی ھوتی ھے۔ قیمتی اصیل کے مرنے پر اچھے شوقین بہت جذباتی ھو جاتے ھیں۔ اگرچے مارکیٹ میں بہت علاج دستیاب ھیں۔ لیکن پھر بھی نقصان ھوتا رھتا ھے۔ ایک اچھے شوق کے لیے ضروری ھے کہ مرغے/مرغیاں صحتمند ھوں۔ کوالٹی انڈے ھوں گے تو کوالٹی بریڈنک ھو گی۔


اصیل بھی عام پولٹری کیطرح صحت کے معاملے میں کمزور تصور کیے جاتے ھیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ھوتے ھیں۔ ان میں سے آنتوں میں کیڑے اور اس سے منسلک بیماریاں بہت خطرناک ھے۔ یہ بیماری دراصل باقی بیماریوں کی جڑ ھے۔ ہارمون انجیکشن اور اینٹی باوا ٹک نہ صرف مہنگی بلکہ پرندوں کی لمبی زندگی ہر بھی خاطر خواہ اثر انداز ھوتے ھیں۔ اس لیے درج ذیل دیسی علاج اصیلوں کو تندرست اور بہتر رکھنے میں بہت کارآمد ھیں۔ ھمارے پرانے شوقین یہی جڑی بوٹیوں اور مثالہ جات کو مخصوص مقدار میں پیس کر اپنے مرغوں کو دیے کرتے تھے۔


200/300 سال پہلے اور ان سے بھی پہلے گیم فاوئل کے شوقین تھے۔ ان کے گیم فاوئل (اصیل) لمبے عرصے جیتے تھے۔ 10 سے 15 سال تک کے بھی مرغے اور مرغیاں ھوتی تھیں۔ ترقی کے ساتھ جیسے انسانوں کی عمریں گھٹ گئی ھیں اسی طرح ان اصیلوں کی بھی عمریں کم ھو گئی ھیں۔ چنانچے میری مسلسل کاوش ھوتی ھے کہ پرانی کتابوں اور لٹریچر سے ان کا حل نکالا جائے۔ اور کافی کامیابی ھوئی۔ اس لیے میں درج ذیل چیزوں کے استعمال (نہ صرف اپنے پرندوں بلکہ خود پر بھی) کا بھرپور مشورہ دوں گا۔


  • 🌼  کالی مرچ


کالی مرچ میں وافر مقدار میں وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء موجود ھوتے ھیں۔ یہ سوزش، بیکٹریا اور اینٹی اکسٹینڈ کے لیے بہت مفید ثابت ھوتی ھے۔ یہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں نہایت موثر ھے اور غذائی اجزاء کو تحلیل اور جذب کرنے میں مددگار ثابت ھوتی ھے۔ مرغے/مرغیاں سانس کے مسائل کا بہت جلد شکار ھوتے ھیں۔ تھوڑی سی کالی مرچ کو اگر ان کی خوراک یا پانی میں ڈال دی جائے تو یہ سانس کے مسائل کے تدارک میں نہایت کارگر ثابت ھوتی ھے اور ان کی کھانسی کے لیے بھی بہتر ھوتی ھے۔



  • 🌼  لال مرچ

سالہا سال سے پرانے کسان عموما پیسی ھوئی لال لمبی نوک والی مرچ مرغوں/بطخوں اور دیگر پرندوں کی خوراک یا پانی میں ڈال دیتے تھے بہتر اور زیادہ انڈوں کیلے۔ کیڑوں سے جڑی بیماریاں مرغوں میں کمزوری اور انڈوں کی صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ھوتی ھیں۔ جس کے لیے یہ لال مرچ بہت اچھا علاج ھے۔ لال مرچ ان کیڑوں اور جراثیم کو جلا دیتی ھے جو ہاضمے والے سیسٹم کو تباہ کرتے ھیں۔ بس آدھی چھوٹی چمچ لال مرچ ان کی خوراک میں ڈالنے سے قدرتی طریقے سے مرغے جراثیم سے پاک (deworm) ھو جاتے ھیں۔

 


  • 🌼Oregano (  اسی نام سے پنساری سے عام مل جاتا ھے) 






  • اجوائن، تلسی، نیاز بو، levandor اور چند اور mint flavoured پودے بھی اسی کی قسمیں ھیں۔ آرگینو تیل ایک قدرتی آئنٹی باوٹک ھے۔ آرگینو ضروری تیل، تازہ پتوں یا خشک قسموں مرغوں کو دیا جا سکتا ھے۔ یہ کیڑوں کیلے، blackhead, E-coli, ایوین انفلوئنزا، سینے کی بیماریوں کو روکتا ھے۔ خشک آرگینو مرغوں کی خوراک یا پانی میں دیا جا سکتا ھے۔ یا بس خوراک والے برتن میں ڈال دیں وہ خود ھی کھا لیں گے۔ انڈے دینے والی مرغیوں کی خوراک میں ڈالنے سے ان کا بیماریوں سے بچاو (immune system) بہتر ھوتا ھے۔


    • 🌼 دار چینی 


     


    دار چینی جلن، سوزش کو کم کرتی ھے اور متعدی بیماریوں، بیکٹریا اور oxidant کے خلاف خوبیوں میں قوت مدافعت پیدا کرتا ھے۔ یہ مرغوں کی neurological (دماغی، ہڈیوں، نروس سیسٹم) بیماریوں کی رکاوٹ میں اہم کردار کرتی ھے۔ اس کی تھوڑی سی مقدار خوراک میں ڈالنے سے مرغوں کی نلیوں، پنجوں، پاوں، کلخی اور wattles میں خون کی روانی میں مدد کرتی ھے۔ frostbite سے بچاتی ھے۔ یہ سینہ میں congestion کو بہتر کرتی ھے اور کھانسی، گلے میں زخم (Infection) اور سانس کے مسائل میں بہتری کرتی ھے۔


    • 🌼  ہلدی



    ہلدی مرغوں کے لیے بہت ھی مفید دوا ھے۔ یہ بہت پاورفل اینٹی باوا ٹک ھے اور جلن اور سوزش کے خلاف بہت مفید چیز ھے۔ چنڈی تلی مرغوں میں بہت عام بیماری ھے۔ ہلدی اس کے لیے بہت مفید ھے۔ چوزے جو اپنا سر کمزوری سے نہیں اٹھا سکتے۔ ان کی خوراک میں تازہ ہلدی پیس کر ڈالنے سے بہتری کی کافی گنجائش ھے۔ مرغوں کے پنجوں میں ٹیڑاپن ٹھیک ھو سکتا ھے۔ انڈے دینے والی مرغیوں میں آدھی چمچ خوراک میں ڈالنے سے انفیکشن بچاو میں قوت مدافعت پیدا کرتی ھے۔



    • 🌼  نمک 


    مرغوں میں اگرچے نمک کی ضرورت کم ھی ھوتی ھے۔ لیکن ایمرجنسی حالات میں نمک بہترین علاج ھے۔ خصوصا سخت گرمیوں میں مرغوں میں نمکیات کی کمی ھو جاتی ھے۔ گرمی سے تھکاوٹ (heat exhaustion) کے دوران نمک بہت اہم کردار ادا کرتا ھے۔ آدھی چھوٹی چمچ نمک اور دو سے تین چمچ چینی بہترین گھریلو الیکٹرولائٹ ھے۔ بس پانی میں مکس کریں اور پرندے گرمی کی شدت سے بچے رھیں گے۔ اس میں 1/8 چمچ میٹھا سوڈا بھی ڈالیں تو سونے پہ سہاگہ۔ یہ نسخہ مرغوں کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتا ھے۔
    الیکٹرو لائٹ (بازار میں انگریزی دوائی اسی نام سے ویٹنری سٹورز پر بھی دستیاب ھوتی ھے )


    • 🌼  لہسن

     


    لہسن نہ صرف نظام تنفس (سانس لینے والے نظام) اور قوت مدافعت کو بہتر اور بڑھاتا ھے بلکہ یہ مرغوں میں موجود جووں، چیچڑوں اور اس طرح کے دوسرے خون جوس حشرات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ یہ آنتوں میں بیٹھے کیڑوں کے لیے بھی مفید ھوتا ھے۔ یہ مرغوں کو گرم رکھتا ھے۔ خوراک کو ہاضم کرنے میں مددگار ثابت ھوتا ھے۔ یہ پوری ایک توری بھی کھلائی جا سکتی ھے۔ پانی میں ڈال دیں تو بھی مفید ھے۔ یہ پاؤڈر فارم میں بھی دستیاب ھوتا ھے۔ خوراک پر ہلکا سا چھڑک دیں تو قدرتی صحت بخش دوا ھے۔



    • 🌼  سیب جوش سرکہ



    مارکیٹ میں (Apple Cider Vinegar) مختلف برانڈز میں دستیاب ھے۔ گھر میں مرغوں کی دوائیوں میں اس کو ضرور رکھیں۔ ہفتے میں دو بار ایک چمچ یہ سرکہ گرم موسم میں مرغوں میں کیلشیم کی کمی پورا رکھتا ھے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ھے۔ پوٹ وغیرہ کی بیماریوں کیلے نہایت مفید ھے۔ گرمیوں میں انڈے دینے والی مرغیوں میں کیلشیم کی شدید کمی ھو جاتی ھے۔ جس سے وہ مرغوں اور ایک دوسرے کے پروں کو کھانا شروع کر دیتی ھیں۔ انڈوں کے چھلکے نرم ھو جاتے ھیں۔ بلکہ کمزوری سے مرغیاں بیمار رھتی ھیں۔ ہفتے میں کھبی کھبار پانی میں حل یہ دوا ان کی کمی کو پورا کرتی رھتی ھے۔
    کھبی کھبار ایک آدھ بار عرق گلاب اور چوعرق ڈالنے سے مرغوں کی مجموعی صحتیابی میں مزید بہتری ھوتی ھے۔


    • 🌼  ادرک 



     ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ میں سے کسی ایک کی بھوک ختم ھو جائے تو یہ اس کے لیے بہت اہم کام کر دیتی ھے اور اس کی بھوک چمکا دیتی ھے۔ یہ معدہ کی خرابی (پوٹ بند) کو بھی کم کرتی ھے۔ سینے اور گلے میں ریشے کی بے جا کثرت (congestion) میں بہتری کا اہم ذریعہ ثابت ھوتی ھے اور قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ ادرک سوزش اور جلن اور اینٹی- وائرل بیماریوں میں کارآمد ھوتی ھے۔
    ایک دو چٹکی خشک ادرک مرغوں کی خوراک میں ڈالنے سے یا چند باریک ٹکڑے ویسے ھی ڈالنے سے مرغوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ بلکہ انڈے دینے والی مرغیوں کے انڈوں کے سائز کو بڑا کرنے میں بھی یہ بہت مفید دوا ھے۔


    چند ادرک کے فوائد

    فنِ مرغبانی اور اصیل شوق کی دنیا میں ادرک کو ایک بہت اہم مقام حاصل ہے ذیل میں ہم پہلے ادرک کے کچھ فوائد بتا دیتے ہیں پھر اس کا طریقہ استعمال سمجھا دیتے ہیں۔۔۔!!!


    1 یہ مقوی باہ ہاضم ہے اس کو امراض پوٹ یا رُکے پوٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔


    2 مقوی حافظہ اور ذہن ہے، مرغا ہشاش بشاش اور خوش رہتا ہے۔۔۔


    3 ادرک مرغوں میں کیڑوں کو ختم کرنے میں بھی بہت ممد ہے۔۔۔


    4 جن مرغوں کو بھوک نہیں لگتی ان کے لئے اسپیشلی فائدہ مند ہے۔۔۔


    5 لیس دار زکام میں ادرک کا پانی بنا کے پلانا اکسیر ہے۔۔۔


    6 اس کا مربہ بنا کے آٹے میں مکس کرکے کھلانا پرانے اور دیرپا پیچش والے مرغوں کا علاج ہے۔۔۔


    7 آنتوں اور پوٹ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند کرتی ہے۔۔۔


    8 لڑے ہوئے مرغے کو ادرک کا پانی دینا بہت مفید ہے کہ اس سے وہ گند آسانی سے نکال لیتا ہے۔۔۔


    9 زخمی آنکھ میں ادرک کا پانی نکال کے چھان کے ڈالا جائے تو بہت فائدہ ملتا ہے۔۔۔۔


    10 بادی دور کرنے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔۔۔


    11 فالج زدہ مرغوں کی خوراک میں شامل کرنے سے جلدی اثر کم ہو جاتا ہے۔۔۔


     12مرغے کو غضب کی بھوک لگاتا ہے۔۔۔


    ادرک کا پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے ادرک کو کسی کپڑے میں لپیٹ کے پلاس کے ذریعے دبائیں کافی مقدار میں پانی ٹپکنا شروع ہو جائے گا۔۔۔


    اُس پانی کو کسی ڈراپر میں ڈال کے آنکھ یا زکام والے چوزوں کے منہ میں ڈال کے ریزلٹ حاصل کریں۔۔۔


    تیاری والے مرغوں کو ادرک کا ایک مٹر کے دانے برابر ٹکڑا رات کو بند کرتے وقت آدھا پوٹ بھرے دیا کریں انشاءاللہ مرغا مست خوش اور طاقت میں رہے گا۔۔۔!!!



    • 🌼  قہوہ



    اپنے بیمار یا ڈھیلے مرغوں کے غول ممبرز کو یہ پر لطف، ذائقہ دار اور صحت افزا قہوہ (چائے) بنا کر ضرور دیں۔ وہ اسے بہت دل سے پسند کرتے ھیں (absolutely love it ). اس سے ان کے سینے، گلے، ناک اور سر میں کثرت سے زیادتی (congestion ) میں کمی ھوتی ھے۔ سانس لینے میں سکون ملتا ھے۔ سر میں جما بلخم/خون میں بہتری ھوتی ھے۔ چنانچے یہ قہوہ ایسی صورت حال میں ان کے لیے بہت ھی ضروری دوا کا کام کرتا ھے۔
    طریقہ: 
    سات کپ پانی میں تین چمچ اسٹراگلس (Astragalus) جڑیں یا تین چمچ آرگینو ڈال کر 4/5 منٹ تک جوش (boil ) دیں۔ چولہے سے برتن/کیتلی اٹھا دیں اور اس میں آدھی چمچ درج ذیل تمام اجزا ڈالیں۔
    ادرک، سونف، اجوائن، الائچی کے چند دانے، دار چینی، ہلدی کے چند دو تین چھوٹے ٹکڑے، لونگ کے 6/7 دانے، کالی مرچ کے 8/10 دانے، پودینہ تھوڑا سا، نیازبو یا تلسی چند پتے، گڑ، لہسن ڈال کر مزید دو منٹ ہلکی آگ پر رکھیں تاکہ دم پورا ھو جائے۔ ٹھنڈا ھونے دیں۔ اور پھر چھان لیں یا ایسے ھی پانی میں ڈال کر دیں۔
    اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ھے کہ یہ اوپر دیسی جڑی بوٹیاں/مثالے/سیب کا سرکہ بہترین چیزیں ھیں۔ ان کو اکھٹا الگ بنا کر رکھا جا سکتا ھے۔ اور ہفتے میں 3/4 بار گولیوں کی صورت میں کھلا کر تندرست رکھا جا سکتا ھے۔ کالی مرچ، لال مرچ، پودینہ، نیازبو/تلسی،کچھی ہلدی، ادرک، دار چینی، سونف، اجوائن، گڑ، لہسن، لونگ وغیرہ کو پیس کر گولیاں بنائی جا سکتی ھیں۔ جو انگریزی دوائی کے متبادل اچھا اثر کر سکتیں ھیں اور اصیل تندرست اور صحتمند رکھے جا سکتے ھیں۔۔۔۔۔ 

    Post a Comment

    0 Comments