Advertisement

Responsive Advertisement

اصیل چوزے گروتھ نہیں کر رھے A common Question

 


اصیل چوزے گروتھ نہیں کر رھے  











السلام علیکم


  ایک عام سوال جو ھر کسی فارمر کا ھے

چوزے گروتھ نہیں کر رھے اس کی کئی وجوھات ھیں






١:چوزے کا پیدائش کے وقت وزن پورا نہ ھونا
 
جیسے کے 50 گرام کے انڈے سے 42 گرام کا چوزہ نکلتا ھے اور 38 گرام کے انڈے سے 31 گرام کا اب بتائیں 31 گرام والا ایک ویک تو لے گا 50 گرام کا ھونے میں یہ ایک بنیادی پوائنٹ ھے ایسا چوزہ آخر تک لو ویٹ ھی رھتا ھے





 ٢:  کونسی خوراک دینی ہے

چوزے کو ایک ماہ ہونے تک  4 نمر فیڈ دیں اور جب ایک ماہ ہوجائیں تب  14 نمبر فیڈ شروں کردیں. ھم فیڈ کومکمل غذا کہتے ھیں جو کے غلط بات ھے فیڈ کے  بعد ایک دن کے چوزے کو بھی ملٹی وٹامن کی لازمی ضرورت ھوتی ھے ۔


ملٹی وائٹمنز / منرلز / اور ایلکٹرولائٹس کا استعمال- کب کیوں اور کیسے کرنا یے؟ اور اسکی افادیت؛

جانور خوراک کم کر دیتے ہیں گرمی کیوجہ سے، جس سے جسم میں ضروری منرلز کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اور پرندے لاغر ہو کر وزن گٹھا جاتے ہیں، یا انکی نشونما سست ہوجاتی ہے۔ عموعی طور پہ گھروں کی چھتوں میں شوق کرنے والے اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ گروتھ سست یے، یا کمزور ہیں پرندے یا خوراک کم کھاتے ہیں۔ ان مسائل کا بہترین حل؛

صاف ستھری ، دھلی ہوئی کچی سبزیاں مثلا ٹماٹر، کھیرے، مولی، پیاز، لہسن ، ساگ جو ٹھنڈا ہو وغیرہ  دے سکتے ہیں۔ جانور خوشی سے خوراک کھائے گے۔ ایک ہی طرح کی خوراک سے پرندے اکتا جاتے ہیں۔

مکس دانہ تاثیر میں گرم ہوتا ہے۔ اسے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اور اس میں چوکر مکس کرکے بھی دے سکتے ییں اور ایسے بھی۔ 


اب سوال یہ ھے کون سی ملٹی وٹامن دیں
 
سائمنز کمپنی کا  "  وائٹمنز اور ایلکٹرولائٹس "  Syman's Vitamins & Electrolytes بھی ایک دن چھوڑ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یا کسی کے پاس Vita Sol Super پہلے سے پڑا ہوا ہے تو 2 چٹکی ٢ لیٹر پانی میں ڈال کر، تھوڑا ORS/ نمکول مکس کرکے دہ سکتے ہیں۔ 






٣: اب آتے ھیں ویکسین کی طرف تو اگر سمال سکیل یا بیک یارڈ پولٹری ھے تو آپ کو صرف این ڈئ لسوٹا جو سرکاری ھسپتال سے مل جاتی ھے کافی ھے بڑے فارمرز کے لئے میں نے سکیزول دے دیا ھے.

نوٹ:

مون سون/ جون- اگست کے موسم میں ویکسین سے پرہیز بہتر ہے۔ کیونکہ جانور نازک ہوئے ہوتے ہیں اور خوراک کی کمی سے قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے. 






 
٤:  پالک ایک نیچرل منرل سورس ھے اور یہ بہترین فلیشنگ بھی ھے میں نے آج تک دوائی فلیشنگ کے لئے استعمال نہیں کی. 





٥:  ڈی ورمنگ(Deworming)


ڈی ورمنگ کب اور کس عمر میں کرنی یے؟

3 ماہ سے زیادہ عمر کے ہرصحت مند جانور کو  2 سے 3 ماہ کے وقفے کے بعد ڈی ورم کرنا ضروری ہے۔ کیڑے بڑھنے کی وجہ گروتھ میں اثر ہو سکتا ہے              



     ڈی ورمنگ کرنے کا طریقہ  

نہاد منہ گڑ والا پانی دینے کے بعد پںدرہ منٹ کے بعد  Zentel syrup , یا  Piperazine syrup  یا Vermox syrup  تینوں میں سے کوئی بھی  ایک دوا استعمال کریں۔ جس سے پیٹ میں موجود کیڑے مر کر باہر نکل جاتے ہیں۔ یاد رہے یہ عمل ٢-٣ دن بعد پھر دھرانا ہےکیونکہ انڈے / کچھ کیڑے / بچے رہ جاتے ہیں، دوسری دفعہ کےاستعمال سے مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ اس سے پرندہ ہشاش بشاش رہے گا۔ اور جو خوراک وہ آئندہ کھائے گا وہ کیڑوں کے بجائے اس کے اپنے جسم پہ لگے گی۔ فرق آپکو خود نظر آے گا۔ 




٦: اینٹی بائیوٹک کورس ھر 15 دن بعد لازمی کروائیں



 دعاوں کی درخواست ھے
پوسٹ کو آگے شئیر ضرور کریں
شکریہ💕💕🥀

Post a Comment

0 Comments