Advertisement

Responsive Advertisement

مرغیوں میں ویکسین کی افادیت اور طریقہ ASEEL CARE AND TIPS

 


اصیل مرغیوں میں ویکسین کی افادیت اور طریقہ















اصیل مرغ کے شوق میں جو سب سے اہم مرحلہ آتا ہے وہ ویکسین کرنے کا ہے اور جب بھی ویکسین کی بات ہو شوقین حاضرات پریشان ہوتے ہیں کہ کون سی ویکسین کی جاۓ جس سے مرغوں میں رانی كهیت کا حملہ نہ ہو اور پرندے محفوظ رہیں. 



❤ این ڈی لسوٹا ( ND IB/ ND Lasota) 













 پولٹری اسٹور سے آپکو ND IB اور ND Lasota کے نام سے ملیں گی انکا رزلٹ بھی اچھا ہے 
ویکسین کے ساتھ ڈراپ ملے گا ویکسین اسی میں بنائیں 
باقی پورا طریقہ آپکو اسٹور سے پتا چل جائیگا

لیکن یہ ویکسین ہر مہینے پرندوں کو 2 قطرے پلا دیں تو زیادہ بہتر رزلٹ ملے گا نہیں تو ہر 2ماہ بعد لازمی پلا دیں.

یکسین کے ساتھ ڈراپ ملے گا ویکسین اسی میں بنائیں. باقی پورا طریقہ آپکو اسٹور سے پتا چل جائیگا 




❤ گیلی میون (Gallimune)






 


گیلی میون عموماً تین ناموں سے دستیاب ہے۔۔۔


1: گیلی میون #Gallimune
2: گیلی ویک #Gallivac
3: وول ویک #Volvac



تینوں ایک ہی چیز ہیں بس صرف برانڈ کا فرق ہے۔



مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب این ڈی لاسوٹا کی نسبت یہ ویکسین اس لئے کچھ زیادہ مؤثر ہے کہ یہ وائرل کے ساتھ ساتھ کچھ بیکٹریائی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔۔۔



💢 یہ ویکسین Avian Influenza  ایوییان انفلوئنزا کو کنٹرول کرتی ہے جس میں چوزہ منہ کھول کے سانس لیتے لیتے مر جاتا ہے۔۔۔



💢  یہ ویکسین Newcastle Disease نیو کیسل ڈیزیز جسے عام اصطلاح میں ND بولتے ہیں اصل میں این ڈی نیو کیسل ڈیزیز کا محفف ہے، کو بھی روکتی ہے۔۔۔ اس بیماری سے پھیپھڑے ، اعصابی نظام اور نظام انہضام متاثر ہوجاتا ہے۔۔۔

یاد رہے کہ ایک سے دس فیصد چانس یہ بھی ہے کہ متاثرہ جانور سے یہ بیماری انسان میں بھی منتقل ہو کے Conjunctivitis کا سبب بن جائے۔۔۔

پس این ڈی کے برڈز کا علاج کرتے وقت ہاتھ دھوتے رہیں اور ان برڈز کا گوشت ہرگز نہ کھائیں۔۔۔



💢 یہ ویکسین Avian Coryza ایوییان کوریزا کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے جس میں مرغے کی ناک کے اندر میوکس ممبرین ایفیکٹ ہونے کی وجہ ناک مسلسل بہتی ہے اور ریشہ پیدا ہو جاتا ہے۔۔۔

بدبودار ناک کا بہنا اور نہ ختم ہونے والا زکام بھی یہی بیماری ہے۔۔۔



💢  یہ ویکسین Egg Drop Syndrome اگ ڈراپ سینڈروم کی بیماری سے بھی حفاظت فراہم کرتی ہے جس کو مختصراً EDS بھی بولتے ہیں۔۔۔

اس بیماری سے انڈوں پہ لگی مادیاں کمزور شیل یا بالکل کچے انڈے ڈالنا شروع کر لیتی ہیں۔۔۔

کچے انڈے کبھی کبھی اندر ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر مادیاں مر جاتی ہیں یا پھر بند ہو جاتی ہیں۔۔۔

یاد رہے لڑنے کے دوران کچے ممبرین والا انڈہ ہی ٹوٹتا ہے۔۔۔



💢  یہ ویکسین Infectious Bronchitis انفیکشیئس برونکس کی بیماری کا بھی توڑ ہے جسے عام شکاری آئی بی کے نام سے جانتے ہیں۔ اس بیماری کو مرغ بانی کی دنیا میں کرونا بھی کہا جا سکتا ہے۔۔۔

اس سے عمل تنفس اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔۔۔

مرغا کائیں کائیں کی آواز کے ساتھ اکثر شدید خرکن کا شکار ہو جاتا ہے۔۔۔

کبھی کبھی تو اندر کا گلہ تک نکل آتا ہے۔۔۔

یہ بہت شدید قسم کا انفیکشن ہے اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کے شوق کو اس بیماری سے بچائے۔۔۔



💢  یہ ویکسین Infectious Bursal Disease کا بھی موثر حل ہے جس میں اکثر نیو برن یا چھ ماہ تک کے چوزے متاثر ہوتے ہیں۔۔۔

اس بیماری میں شدید دست اور سبز وسفید بیٹ کرتا ہے جانور۔۔۔

پروں کو ڈھیلا چھوڑ کے اوٹھ پٹانگ سٹائل میں گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتا ہے۔۔۔

اکثر اوقات بیٹھے بیٹھے اپنی نوک زمین پہ رکھ لیتا ہے۔۔۔

اس بیماری کو IBD کے مختصر نام سے جانا جاتا ہے۔۔۔

اسے آپ پرندوں کا ہیضہ بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔

واضح رہے کہ اسے گمبورو بھی بولتے ہیں اور گمبورو ویکسین صرف اسی بیماری کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔۔۔



💢  یہ ویکسین  Gallibacterium Anatis  کے لئے بھی سیسہ پلائی دیوار ہے جس میں بالائی نظام تنفس کے ساتھ ساتھ ریپروڈکٹیئو سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے۔۔۔

اس کا ڈومین چونکہ بیکٹریا ہے اس لئے اس کی شرح اموات کم ہے لیکن پھر بھی ایک مہلک اور نقصان رسا بیماری ہے۔۔۔

درجہ بالا تمام وائرل اور بیکٹریائی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے گیلی میون استعمال ہوتی ہے۔۔۔


شوق کے ساتھ ہائی ریشو میں اکثر متوسط یا پھر غریب طبقہ منسلک ہے لہذا گیلی میون کی چار ہزار کی لگ بھگ قیمت تھوڑی زیادہ ضرور ہے لیکن نقصان سے بچانے میں بہت ممد ہے۔۔۔


واضح رہے کہ اس ویکسین کو 2 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنا ہے لیکن اس کو برف نہیں بنانا ہے۔۔۔۔

میسر ویکسین کی بوتل 300 یا 500 ملی لیٹر مطلب 300 یا 500 سی سی کی ہوتی ہے جس میں ہزار ڈوز ہوتے ہیں۔۔۔

یہ ویکسین ہزار پرندوں کو لگائی جا سکتی ہے۔۔۔

آپ اپنے پرندوں کے حساب سے ویکسین کو بوتل سے سیرنج میں لے کر باقی بوتل فریج میں رکھ لیں جبکہ سیرنج میں موجود ڈوز کو چند منٹ کے لئے باہر روم ٹمپریچر پہ اندھیر جگہ میں رکھ لیں۔۔۔۔


دس منٹ بعد تمام پرندوں کو زیر جلد دو دو پوائنٹ لگا دیں اورچوزوں کی آنکھوں میں تین تین قطرے ڈال دیں۔۔۔


اضافی ویکسین کو دوبارہ پیک میں ڈالنے کے بجائے تلف کر لیں۔۔۔!!!


دو ماہ بعد دوبارہ یہی ویکسین استعمال کریں تین کورسز کرنے کے بعد اللہ کے فضل سے مطمعن بیٹھ جائیں۔۔۔


جس پرندے کو چالیس دن سے پہلے ذبح کرکے کھانا ہو اس کو گیلی میون نہ لگائیں۔۔۔!!!


Post a Comment

0 Comments