Advertisement

Responsive Advertisement

موسم کی تبدیلی میں احتیاط



موسم کی تبدیلی میں احتیاط



شوقین حضرات سے گُزارش ہے کہ جب بھی موسم بدل رہا ہو، گرمی سے سردی یا سردی سے گرمی میں اِن باتوں کا احتیاط کریں۔


1- نرم اور اچھی خوراک دیں۔                                        

2- ویکسینیشن کا لازمی شیڈول اپنائیں۔                    

3- پانی دو/تین ٹائیم صاف سُتھرا رکھیں۔


4- برتنوں کو ہمیشہ دھویا کریں، خواہ خوراک کے ہوں یا پانی 
کے۔                                                                          

5- پِنجروں یا شیڈ کا لازمی ڈِس اِنفیکٹ کِیا کریں۔

6- مُلازمین یا خود کو صاف سُتھرا رکھا کریں۔


مندرجہ ذیل ادویات کا بھی اِستعمال کرتے رہیں۔               

ملٹی وِٹامنز اور اِلیکٹرولائیٹس(MultiVitamins & Electrolytes ):-  










پانچ گرام پانچ لِٹر پانی میں ہر موسم میں ہفتہ میں دو بار لازمی دیں۔


ایول سِیرپ (Avil Syrup):-
ایک سی سی دو لِٹر پانی میں ہفتہ میں ایک بار دیں ہر موسم میں۔




ٹرائی برسن سیرپ ( Tribrissen Syrup ):-





ایک سِی سِی پانچ لِٹر پانی میں دو ہفتہ میں ایک بار ضرور دیں ہر موسم میں۔

او-آر-ایس یا کیلسی ہزار پلس (O-R-S/ Cal-c 1000 Plus ):-  نمکیات کی کمی کو دُور کرتا ہے، ایک ساشہ بیس گرام کا ہوتا ہے، پانچ گرام پانچ لِٹر پانی میں دیں اور دِن میں ایک بار پُورے ہفتے میں دو بار پِلائیں گرمیوں میں۔



کیلسی ہزار پلس کی ایک ٹِکی پانچ لِٹر پانی میں ہفتہ میں ایک بار اِستعمال کروائیں ہر موسم میں۔

اینروسِم ( Enrosym ):-
اینٹی بائیوٹِک ہے، ہفتہ میں ایک بار لازمی دیں۔
ایک سِی سِی دو لِٹر پانی میں دیں۔



نوٹ: 

اگر آپ کے نئے نکلنے والے چوزے سست ہو رہے ہیں اور کھا، پی بھی کچھ نہیں رہے۔ سر جکھائے کھڑے رہتے ہیں۔ تو انکی فلیشنگ کرنے کے ساتھ ساتھ انفیکشن سے بچاؤ کیلئے Enrosym سیرپ ایک لیٹر پانی میں آدھا چائے کا چمچ ملا کر دیں۔ یہ ایک طاقتور اینٹی بائیوٹیک Antibiotic سیرپ ہے جو کہ چوزے کے پیٹ میں رہ جانے والی زردی کی وجہ سے پیدا ہونے والے انفیکشن سے چوزوں میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ جس سے چوزے مرنے سے بچ جاتے ہیں۔



بروفِن/پیناڈول/ایکٹیفیڈ پی ( Brufen/panadol/Actifed-P ):-  بُخار/نزلہ/سُست پن دُور کرنے کے لئیے ایک سی سی ایک ِلٹر پانی میں صِرف بیماری کی صُورت میں دیں۔
 







Post a Comment

0 Comments