Advertisement

Responsive Advertisement

مرغیوں میں فلیشنگ کی افادیت اور طریقہ ASEEL CARE AND TIPS

 


فلیشنگ(صفائی) کیا ہے اور فلیشنگ(صفائی) کرنےکا صحیح طریقہ 









  •   مرغیوں میں فلیشنگ کی افادیت اور طریقہ .



    فلیشنگ کیا ہے
 
  

مرغیوں کو ھلکے قسم کے موشن لگوا کر آنتوں کی صفائی کے عمل کو فلیشنگ کہتے ھے یعنی صفائی کرنا .

 یہ عمل اندرونی طور پر پیدا ھونے والے زھریلے مادے کو صاف کرتا ھے .اور خاص کر گمبورو کے مرض سے تحفظ دیتا ھے .


مختلف اقسام کی مرغیوں میں فلیشنگ کا طریقہ مختلف ھے .ھم اسی موضوع پر آج تفصیل سے روشنی ڈالنے کی کوشش کرتے ھے .




  • 🌼  برائلر







برائلر میں بنیادی طور پر گمبورو سے تحفظ کیلیے فلیشنگ دی جاتی ھے مگر چھوٹے چوزے کو اندرونی صفائی کیلیے بھی فلیشنگ دیتے ھے .بلکہ ٹائیفائیڈ بخار کے علاج سے بارہ سے چوبیس گھنٹے پہلے بھی فلیشنگ دے کر علاج شروع کیا جاتا ھے .


سب سے اھم بات اگر لائیو ویکسین کا بہترین رزلٹ چاھئے تو ویکسین سے چوبیس گھنٹے پہلے فلیشنگ دی جائے .انشاءاللہ ویکسین بہتر رزلٹ دے گی .


عموما برائلر میں ھزار چوزے کیلیے ایک کلو چینی اور آدھا کلو دودھ دیا جاتا ھے اور یہ سب اتنے پانی میں ملائے کہ پانی پانچ سے سات گھنٹے تک پرندے پیتے رھے .


بازار سے دستیاب مختلف کمپنیوں کے فلیشر بھی اس مقصد کیلیے استعمال کیے جاتے ھے ان میں کچھ حد تک وٹامنز بھی شامل ھوتے ھے .یہ فلیشر مکمل فلیش نہی کرتے بلکہ انتڑیوں کو نرم کرتے ھے ان کا سائیڈ ایفیکٹ نہی ھوتا .اس لیے انہیں بہتر خیال کیا جاتا ھے .لیکن چینی دودھ کی فلیشنگ بھی اپنی جگہ اھمیت کی حامل ھے .

نارمل فلیشنگ کیلیے میٹھا سوڈا فی بیگ ستر سے سو گرام تک بھی دیا جاسکتا ھے .



  • 🌼  اصیل اور دیسی مرغیوں کیلیے







بنیادی طور پر اس نسل کی مرغیوں میں بیس سے پینتالیس دن تک گمبورو کا خطرہ ھوتا ھے اس دوران وقتا فوقتا فلیشنگ کا استعمال بہت مفید ھے .دوران رئیرنگ یا دوران انڈہ پروڈکشن ھر مہینے ایک بار فیلشنگ دی جائے تو بہتر ھے .ساٹھ ھفتے کی عمر کے بعد ھر پندرہ دن بعد ایک بار فلیشنگ دی جا سکتی ھے .



اس کیلیے چینی دودھ بہترین ھے .اس کی مقدار کچھ اسطرح سے ھے .ایک کلو چینی پچاس لیٹر پانی .اکلو دودھ پچاس لیٹر پانی .چھ سے آٹھ گھنٹے کے پانی میں پلائے .
فلیشر بھی دیا جا سکتا ھے .تقریبا چھ سے آٹھ گھنٹے کے پانی میں .


چھوٹے چوزے کو بھی تیسرے دن فلیشنگ دی جائے .
فلیشنگ کیوجہ سے کبھی کبھی پرندے پر سٹریس بن سکتا ھے اگر ایسا کچھ ھو تو چھ گھنٹے الیکٹرولائٹس کا پانی دے 

Post a Comment

0 Comments