مرغوں کی تیاری کیلئے خوراک
السلام علیکم شوقین بھائیوں یہ سپیشل خوراک آپکو بتا رہا ہوں یہ آپ اپنے بریڈر جوڑوں کے علاوہ لڑائی والے مرغوں خاص کر کھلے کیل گیم والے مرغوں کو دے سکتے ہیں خوراک دینے سے پہلے پیٹ صاف کرنے والی زینٹل یا اس کے متبادل کوئی سیرپ یا گولی لازمی دیں اور ساتھ ٹائیگر یا مورٹین یا کوپیکس پاوڈر ہر نر مادی یا فائیٹر مرغ کو پاوڈر مار کر خوراک شروع کرنی ہے .
خوراک میں ڈالی گئی سب چیزیں.
(1) بادام:
(2) چارمغز:
(3) کلونجی:
کلونجی 3 چمچ
(4) سونف
3 چمچ سونف
(5) اجوائن
اجوائن 3 چمچ
(6) منکا
منکا 75 دانے بیج نکال لینے ہیں.
(7) دیسی سونگی
دیسی سونگی 50 دانے.
(8) اخروٹ
اخروٹ 1 چھٹاکی.
کاجو 1 چھٹاکی۔
لونگ 75 دانے اوپر سے ٹوپی ڈالنی ہے۔
گڑ 150 گرام جو زیادہ سفید نہ ہو۔
سبز الائچی 60 دانے اندر سے بیج نکال کے بیج ڈالنے ہیں۔
کالی الائیچی 60 دانے اندر سے بیج نکال کے بیج ڈالنے ہیں۔
خشک سبز پودینہ آدھی چھٹاکی۔
سونڈھ(خشک ادرک) آدھی چھٹاکی۔
(19) ہیرا ہنگ
ہیرا ہنگ آدھا تولہ۔
چاندی ورک 50 عدد ہر گولی پے چاندی ورک لپیٹنا ہے اس کے بعد کھلانی ہے۔
جب یہ خوراک بنانی ہے کم از کم 3 بندے ہوں اور ان کے بازوں میں پاور ہو تب یہ خوراک 3 سے 4 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے اور دوری سوٹا بھی مضبوط ہونا چاہیے خوراک بناتے وقت خشک چیزیں سونف اجوائن کالی مرچ بھنے چنے وغیرہ الگ کوٹ کے ایک جگہ رکھ لیں اور آئیلی چیزیں اخروٹ پستہ چار مغز بادام وغیرہ الگ کوٹ کر ایک جگہ رکھ لیں پھر دونوں طرف خشک آئیلی کوٹی ہوئی تھوڑی تھوڑی ڈال کر کوٹتے جائیں جب سب یک جان ہو جائے مطلب سب کا تیل نکل جائے تب سوٹا خوراک میں چمٹنے لگ جاتا ہے اور سوٹا چلانا مشکل ہو جاتا ہے اس دوران ساتھ پانی رکھ لیں اور سوٹے کے نچلے حصے پے پانی لگا لیں پھر خوراک چمٹے گی نہیں۔
ٹوٹل خرچہ اندازہ کے طور 3500 تک ہو جاتا ہے.
🐔بریڈر جوڑے
بریڈر جوڑے کو رات کو بند کرتے وقت 1 گولی نر کو 1 گولی مادہ کو کھلانی ہے اور 15 دن لگتار دینی ہے ناغہ نہیں کرنا اس سے نر مادی اندر سے مضبوط اور فٹ رہیں گے نر کراس اچھا کرے گا مادہ انڈے زیادہ دے گی نر مادہ کو چنڈی نہ ہو نر کے کیل کاٹے ہوں دونوں مکمل سر پر ہوں.
🐔لڑائی والے مرغ
جو مرغ 15 دن کے وقفے پے لڑنا ہو اسے رات کو بند کرتے وقت 1 گولی رات کو بند کرتے وقت کھلانی ہے۔
یاد رکھیں لڑائی والے مرغ کو ٹورے کے ساتھ مالش ٹکور اور چوائی لازمی کرنی ہے
- ٹورا 15 منٹ
- پھڑکیں 5 منٹ
- ٹکور 5 منٹ
مالش 10 منٹ اور مالش کے دوران جتنے ہاتھ دائیں طرف مارنے ہیں اتنے ہاتھ ہی بائیں طرف مارنے ہیں اور یاد سے چونچ کو ٹکور نہیں کرنی باقی منہ جسم پے ٹکور کرنی ہے۔
چوائی 30 منٹ سے لے کر جتنی دیر آپ بیٹھ سکتے ہیں اتنی دیر مرغ اٹھانا ہے چوائی کے دوران مرغ چادر میں رکھنا ہے اور چادر اپنے چاروں طرف لیپٹ کے رکھنی ہے تاکہ مرغ مکمل گرم رہے اور 30 یا جتنی دیر آپ نے بیٹھنا ہے اتنی دیر مرغ کو سانس چڑھا رہے اس کے بعد مرغ کو گرم جگہ پنجرے یا کھڈے میں بند کر دینا ہے۔
نوٹ جس بھائی کو مناسب لگے وہ یہ سب دے سکتا ہے اور یہ تصویر میں جو خوراک بنی نظر آ رہی ہے وہ انہیں چیزوں کی بنی ہے جو میں اپنے ہر پرندے کو دے رہا ہوں مزید پوسٹ مناسب لگے تو شئیر کریں دیں.
0 Comments
If you have any confusion . Please let me know